(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی کال پر راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا جاری ہے اور کارکنان نے شمس آباد روڈ کو دونوں اطرف سے بند کر رکھا ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کو شدید مشکلات اور اُلجھن کا سامنا ہے۔ اس صورت حال میں انتظامیہ اور پولیس بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مختلف شاہراہوں کی بندش اور رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو دفاتر، استپال، سکولز اور کالجز پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج اور دھرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد موٹروے ایم ٹو پر بھی پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج اور دھرنے کے لیے موجود ہیں۔ موٹروے پر کارکنان کی جانب سے ٹیںٹ اور خیمے لگانے کے لیے موٹروے کو کھود دیا گیا ہے اور جگہ جگہ پر کھانے کےلیے چولہے بنانے کیلئے سڑک میں گڑھے بنادیے گئے ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ چوتھے روز بھی ایم ٹو موٹروے کھلوانے میں ناکام ہیں جبکہ دوسرے شہروں سے آنے والے مسافر متبادل راستوں سے لاعلم ہونے کی وجہ سے ذہنی اذیت سے دو چار ہیں۔ قومی شاہراہ سے گذرنے والے غیر ملکی بھی اس صورت حال پر پریشانی کا شکار ہیں۔