قومی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے سڈنی سے میلبرن پہنچ گئی

Nov 10, 2022 | 10:17:AM
قومی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے سڈنی سے میلبرن روانہ
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے سڈنی سے میلبرن پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے میلبرن کیلئے روانہ ہوئی تو کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھری ہوئی نظر آئی اور کھلاڑیوں کا مورال کافی بلند دکھائی دے رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت اور انگلینڈ آج دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے

روانگی سے قبل سڈنی ہوٹلز میں پاکستانی فینز نے کھلاڑیوں میں پھول تقسیم کیے، ٹیم بس کی جانب جاتے ہوئے ہر کھلاڑی کے ہاتھ میں پھول موجود تھا۔

کپتان بابر اعظم کافی پیتے ہوئے ٹیم بس کی جانب روانہ ہوئے جبکہ محمد رضوان ٹیم بس میں داخل ہوئے تو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے اور مسکراتے ہوئے کچھ اپنی سیٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔