احتجاج میں راستہ کھلوانے کی ویڈیو کی تردید

رسول اللہﷺ نے راستے بند کرنے کے عمل کو شیطانی قرار دیا تھا: جسٹس قاضی فائز

Nov 10, 2022 | 10:45:AM
24 نیوز ,سپریم کورٹ, قاضی فائز عیسیٰ , رسول اللہﷺ ,عدالت عظمیٰ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے احتجاج کے دوران سڑکوں کی بندش کے حوالے سے اہم ریمارکس دیے ہیں ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ رسول اللہﷺ نے راستے بند کرنے کے عمل کو شیطانی قرار دیا تھا، عدالت عظمیٰ نے سڑکوں کی بندش سے بنیادی حقوق کی پامالی پر فیصلے دیے ہیں جن میں واضح ہے کہ اجازت کے بغیر سڑکوں پر اجتماعات نہیں ہوسکتے۔


معزز جج نے کہا کہ دوسروں کے بنیادی حقوق متاثر کرکے آزادی اظہار کا حق استعمال نہیں کیا جاسکتا، سڑک کو غیر معینہ مدت تک جمع ہونے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا  لہٰذا جو مظاہرین لوگوں کے سڑکوں کے استعمال کرنے کے حق میں رکاوٹ ڈالیں ان کو قانون کے تحت جوابدہ ٹھہرانا لازمی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ ریاست کی صرف یہ ذمے داری نہیں کہ وہ مظاہرین کے اجتماع کو آسان بنائے، ریاست کی اولین اور بنیادی ذمے داری ہےکہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔

 ضرور پڑھیں : صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

جسٹس فائز عیسی کی سرکاری ملازمین کے احتجاج میں راستہ کھلوانے کی ویڈیو کی تردید،جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ میں نے سرکاری گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ بارے دریافت کیا،بغیر اجازت میری ویڈیو بنائی گئی،سپریم کورٹ میں دس گھنٹے کام کے بعد بطور شہری پیدل واپس جارہا تھا،سپریم کورٹ میں عدالتی نہیں بلکہ سادہ لباس میں آتا جاتا ہوں،احتجاج آئینی حق ہے مگر شہریوں کی ذمہ داریاں بھی آئین میں دی گئی ہیں،راستے بند کر دینے سے تعلیم کے حصول میں دشواری پیش آتی ہے۔سڑکیں بند ہونے سے مریض ہسپتال نہیں جاسکتے اور لوگوں کا کاروبار بھی متاثر ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے  اور مظاہرین نے مری روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔