امریکا کے مڈٹرم الیکشنز: 3 پاکستانی امریکنز کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکا کے مڈٹرم الیکشنز میں تاریخ رقم ہوگئی، تین پاکستانی امریکنز ریاستی اسمبلی اور سینیٹ میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی اور ڈاکٹر سلیمان لالانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے پہلی بار رکن منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
کنےٹی کٹ میں ڈاکٹر سعود انور مسلسل تیسری بار ریاستی سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔50 فیصد سے زائد گنے گئے ووٹوں کے مطابق کانگریس کے پاکستانی امریکن امیدوار ڈاکٹر آصف محمود پر حریف یونگ کم کو واضح برتری ہوگئی ہے۔
اسی طرح ری پبلکن پارٹی کے امیدوار سہراب گیلانی بھی میدان نہ مار سکے تاہم کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے علی سجاد تاج مسلسل تیسری بار آرٹیشیا شہر کے میئر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔