’’حقیقی آزادی ‘‘ یا میچ جیتنے کی خوشی،شعیب ملک کا ڈانس وائرل

بابر اعظم جس وقت شاداب خان سے گلے  ملے،اسی وقت 2 خواتین کا بغلگیر ہونا بھی وائرل ہوگیا ہے

Nov 10, 2022 | 11:20:AM

(ویب ڈیسک)تاریخ بدلی نہ ہی ورلڈکپ 1992 کی جاری راویت۔پاکستان نے ایک بار پھر نیوزی لینڈ کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں ہرایا ۔کیوی ٹیم کا انداز ایسا تھا کہ جیسے ان پر پہلے ہی شکست کا غلبہ تھا۔یوں پاکستان تاریخ میں تیسری بار اور ویسے 12 برس بعد ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں پہنچا ہے۔گزشتہ سال کی ٹی 20 ورلڈکپ فائنلسٹ کیوی ٹیم کا سفر تمام ہوا۔

پاکستان کی اس کامیابی پر سبھی شاداں ہیں ،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا میچ بھول گئی۔قومی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل کو دیکھتی رہیں۔کھلاڑیوں نے آخری لمحات میں توجہ ادھر ہی مرکوز کرلی۔ قومی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں ٹی وی پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل کو انجوائے کرتی رہی ہیں۔کھلاڑیوں نے تماشائیوں کی طرح کھڑے ہوکر جشن منایا اور تالیاں بجائیں۔

ضرور پڑھیں :شعیب ملک سے علیحدگی کی افواہیں، ثانیہ مرزا کا ردعمل سامنے آگیا
ادھر قومی کھلاڑیوں کے جشن کے ساتھ سڈنی میں فینز بھی خوش ہوگئے۔بابر اعظم جس وقت شاداب خان سے گلے  ملے،اسی وقت 2 خواتین کا بغلگیر ہونا بھی وائرل ہوگیا ہے۔ساتھ میں ایک ٹی وی چینل کے تجزیہ نگاروں میں شامل وقار یونس اور شعیب ملک ڈانس کرنے لگے۔

یاد رہے بھارتی ٹینس سٹار  ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی علیحدگی کی خبریں زبان زد عام ہیں ،ابھی تک دونوں طرف سے کوئی واضح اشارے نہیں ملے لیکن شعیب ملک کی خوشی سے لگتا ہے کہ انہیں ’’حقیقی آزادی ‘‘مل گئی  ہے۔

مزیدخبریں