ممنوعہ فنڈنگ کیس:پی ٹی آئی رہنما کی عبوری ضمانت منظور

Nov 10, 2022 | 15:43:PM
24 نیوز,اسلام آباد بینکنگ کورٹ,ممنوعہ فنڈنگ کیس، فارن ایکسچینج ایکٹ,سینیٹر سیف اللہ نیازی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد بینکنگ کورٹ  نےممنوعہ فنڈنگ کیس، فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر سیف اللہ نیازی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

بینکنگ کورٹ نے  سینیٹر سیف اللہ نیازی کی 23 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کی ،سیف اللہ نیازی کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے،عدالت نے  سینیٹر سیف اللہ نیازی کو شامل تفتیش ہونے  کا حکم دیا ہے، درخواست پر سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔