ممنوعہ فنڈنگ کیس:پی ٹی آئی رہنما کی عبوری ضمانت منظور

Nov 10, 2022 | 15:43:PM

(24 نیوز)اسلام آباد بینکنگ کورٹ  نےممنوعہ فنڈنگ کیس، فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر سیف اللہ نیازی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

بینکنگ کورٹ نے  سینیٹر سیف اللہ نیازی کی 23 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کی ،سیف اللہ نیازی کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے،عدالت نے  سینیٹر سیف اللہ نیازی کو شامل تفتیش ہونے  کا حکم دیا ہے، درخواست پر سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

مزیدخبریں