(24 نیوز)جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری،جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی سپریم کورٹ کے ججز بن گئے۔
جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے،صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نئے ججز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،وزارت قانون و انصاف کے مطابق سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز کل حلف اٹھائیں گے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال ان سے حلف لیں گے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق بھی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ان سے حلف لیں گے۔