سوشل میڈیا: سیاستدانوں کے ساتھ بڑھتی بدسلوکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحقیق میں پتا چلا ہے کہ سیاستدانوں کو ایک دن میں کم سے کم 3 ہزار جارحانہ ٹویٹس بھیجی جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا جہاں ہمیں بولنے کی آزادی دیتا ہے وہیں پر اس کے ساتھ کہیں مصائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ جن میں سے ایک سیاستدانوں کے ساتھ بڑھتی بدسلوکی ہے۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ کہچھ ہفتوں کے دوران برطانیہ کےارکان پارلیمنٹ کے متعلق کیے گئے 23 لاکھ ٹویٹس کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ 130,000 سے زیادہ ٹوئٹس بدسلوکی کے تھے۔ جس سے پتا لگایا جا سکتا ہے کہ سیاستدانوں ایک دن میں کم سے کم 3 ہزار جارحانہ ٹویٹس بھیجی جاتی ہیں۔
اس بڑھتی بدسلوکی سے نا صرف معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے بلکہ سیاستدان اہم اور حساس موضوعوں پر بات کرنے سے ڈرتے ہیں اور معاشرہ ترقی نہیں کر پاتا۔