(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام کے باوجودپاکستان میں سستا ہوگیا۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونا 350 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 1 لاکھ 53 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ،دس گرام سونا 301 روپے کمی سے 1 لاکھ 31 ہزار 301 روپے کا ہوگیا ۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 1660 روپے پر ہی برقرار رہی ،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 1708 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں: آج ہیلز کا دن ، دنیا کی کوئی بھی بولنگ لائن آج ہیلز کو بولنگ نہیں کرنا چاہے گی،جوز بٹلر