(24نیوز) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن 15 نومبر کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب کیلئے آخری موقع دے رکھا ہے تاہم کمیشن نے سماعت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور پی ٹی آئی سے ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیے جانے کا شوکاز پر جواب مانگا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت15 نومبر کیلئے مقرر
Nov 10, 2022 | 18:18:PM