(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پنجاب میں حکومت ہماری ہے پولیس کہیں اور سے کنٹرول ہو رہی ہے ،بنانا ریپبلک بننے جا رہے ہیں وہاں پر بھی انصاف نہیں ہوتا۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پلان کر کے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی،ستمبر میں پلان کیا گیا،پلان مختلف لوگوں نے مجھے قتل کرنے کا پلان بنایا،ان کاکہناتھا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر 18 قتل ہیں،عمران خان نے توہین مذہب کیا اس طرح کا پلان کر کے مجھے قتل کا پلان تھا،سارا پلان کوراپ تھا مجھے پتا تھا مجھے قتل کروایا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ فائرنگ کرنے والے قاتل کو طوطے کی طرح پڑھایا گیا، میں ابتسام کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، ابتسام کی والدہ کا شکریہ جس نے بچے کی تربیت کی،معظم کے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری پی ٹی آئی کی ہو گی۔
ان کا کہناتھا کہ آزادی کی تحریک اور زور پکڑے گی،ہم حقیقی طرح آزاد نہیں ہیں، جو دنیا کا معاشرہ ترقی کرتا ہے اس میں عدل اور انصاف ہوتا ہے،مجھے پتا ہے اس کے پیچھے کون ہے،انہوںنے دہشت گردوں کی طرح ہم پر ظلم کیا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ مجھے پتا ہے ارشد شریف کو کون کون دھمکیاں دے رہا ہے، جس طرح دہشتگردوں کو خوف دلایا جاتا ہے اسی طرح ہمارے ساتھ کیا،ان کاکہناتھا کہ یہ کون سے لوگ ہیں جن کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی۔
عمران خان نے کہاکہ دوسرا شوٹر تھا سارا پلان بیان گیا ستمبر میں،مذہب کی توہین پر قتل کروایا جائے گا،پی ٹی وی اشتعال دینے کیلئے ویڈیو چلا رہا ہے،ان کا دین سے تعلق نہیں ہے،چوروں کا دین سے تعلق نہیں ہوتا،پوری ٹیم نے سکرپٹ کے مطابق پلان کیا،میں چاہتا ہوں چیف جسٹس صاحب آپ ایکشن لیں،قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جب اعظم سواتی سے زیادتی ہوئی بڑی شرم آئی، مغرب میں بھی تصور نہیں کیا جاتا اس طرح کی ویڈیو بنا کر چلائی جائے،عمران خان نے کہاکہ چار چیزیں جسٹس صاحب آپ کو دیکھنی پڑے گی،اعظم سواتی اور جو ارشد شریف کے ساتھ جو ہوا،ٹی وی اینکر کے پاس کس طرح رپورٹ آ گئی، کس طرح لڑکے کو استعمال کر کے فائرنگ کروائی گئی، فائرنگ کرنے والا دوسرا شخص بھی ہے وہ کون تھا
کس طرح ان پر اعتماد کریں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں حکومت ہماری ہے پولیس کہیں اور سے کنٹرول ہو رہی ہے،بنانا ریپبلک بننے جا رہے ہیں وہاں پر بھی انصاف نہیں ہوتا،عوام اداروں پر اعتماد کھو بیٹھی ہے،اداروں پر اعتماد اٹھ جائے تو ملک ترقی نہیں کرتا،مجھے پتا ہے کیسے ایجنسیاں چلتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مجھے سیاست چمکانے کی ضرورت نہیں ہے،ان چوروں کو دیکھ کر قوم ہماری طرف آگئی ہے،چیف جسٹس صاف قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے،اس وقت ملک سے دشمنی ہو رہی ہے،ہمارے دین نے حکم دیا ہے ظلم کے خلاف کھڑے ہوں۔
پنجاب میں حکومت ہماری، پولیس کہیں اور سے کنٹرول ہو رہی ہے، عمران خان
Nov 10, 2022 | 18:18:PM