شہر لاہور سردی کی لپیٹ میں

Nov 10, 2022 | 18:53:PM

(24نیوز)شہر لاہور میں ٹھنڈی ہوا چلنے کا سلسلہ جاری ٹھنڈی ہوا چلنے سے خنکی اور سردی کا احساس بڑھ گیا ۔

شہرمیں ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد, جبکہ شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہیں ہیں ۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہے گا جبکہ آئندہ آنے والے ہفتے میں بارش کے بھی امکانات ہیں۔ شہر لاہور سموگ کے لحاظ سے آج بھی تیسرے نمبر پر   رہا،لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 165 رہا ۔

ماہرین کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کی ہدایت کر رہے ہیں ۔ماہرین  کا کہنا ہے کہ شہری گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اورشہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

مزیدخبریں