جسٹس شاہد وحید کی سپریم کورٹ تعیناتی، لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب 

Nov 10, 2022 | 18:59:PM

(24 نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت تین ججز کی سنیارٹی برقرار جبکہ 39 کی سنیارٹی میں اضافہ ہو گیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے کل ججز کی تعداد 42 جبکہ عدالت عالیہ میں ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد 18 ہوگئی ،جسٹس شاہد وحید کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے باعث لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی گئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا سنیارٹی میں پہلا نمبر برقرارہے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا سنیارٹی میں دوسرا اور جسٹس شجاعت علی خان کا سنیارٹی میں تیسرا نمبر برقرارہے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ، جسٹس علی باقر نجفی سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر آ گئے،جسٹس شاہد بلال حسن کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ، پانچویں نمبر پر آگئے، جسٹس عالیہ نیلم کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ، ججز سنیارٹی میں چھٹے نمبر آگئیں ،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سنیارٹی میں بھی اضافہ، ساتویں نمبر پر آگئے،جسٹس عابد عزیز شیخ لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا ۔ 
جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر ججز سنیارٹی میں آٹھویں ، جسٹس صداقت علی خان نویں ،جسٹس شمس محمود مرزا دسویں ،جسٹس سید شہباز علی رضوی 11 ویں ، جسٹس شاہد جمیل خان 12 ویں نمبر پر آگئے،جسٹس فیصل زمان خان کی سنیارٹی میں بھی اضافہ ،13 ویں نمبر پر آگئے،جسٹس مسعود عابد نقوی 14 ویں ، جسٹس شاہد کریم 15 ویں ، جسٹس مرزا وقاص رو¿ف 16 ویں نمبر پر آ گئے ،جسٹس چوہدری محمد اقبال 17 ویں ، جسٹس شہرام سرور چوہدری 18 ویں ، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی 19 ویں نمبر پر آگئے،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر 20 ویں ، جسٹس اسجد جاوید گھرال ججز سنیارٹی لسٹ میں 21 ویں نمبر پر آگئے،جسٹس طارق سلیم شیخ 22 ویں ،جسٹس جواد حسن 23 ویں ، جسٹس مزمل اختر شبیر 24 ویں،جسٹس چوہدری عبد العزیز 25 ویں ، جسٹس انوار الحق پنوں 26 ویں نمبر پر آگئے۔
جسٹس فاروق حیدر 27 ویں ، جسٹس محمد وحید خان 28 ویں ، جسٹس رسال حسن سید 29 ویں ،جسٹس عاصم حفیظ 30 ویں ، جسٹس صادق محمود خرم 31 ویں ، جسٹس شکیل احمد 32 ویں ،جسٹس صفدر سلیم شاہد 33 ویں ، جسٹس ندیم ارشد 34 وین ، جسٹس طارق ندیم ججز سنیارٹی میں 35 ویں نمبر پر آگئے۔
جسٹس محمد امجد رفیق 36 ویں ، جسٹس عابد حسین چھٹہ 37 ویں ، جسٹس انوار حسین 38 ویں ،جسٹس علی ضیا باجوہ کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ، 39 ویں نمبر پر آگئے،جسٹس سلطان تنویر 40 ویں ، جسٹس محمد رضا قریشی 41 ویں اور جسٹس راحیل کامران شیخ 42 ویں نمبر پر آگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری کردیا

مزیدخبریں