(24نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی اور ترقی کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پیدا شدہ غربت کو کم کیا جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بڑی تباہی آئی ہے اور پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کی ضرورت ہے ۔ عالمی بینک موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے باعث 2050 تک پاکستان کی معیشت میں 18 سے 20 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان زرعی غذائی نظام کو تبدیل کرے ، لوگوں کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے شہر بنائے جائیں کم کاربن خارج کرنے والا ٹرانسپورٹ نظام شروع کیا جائے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ کا بندوست کیا جائے۔
عالمی بینک نے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی اور ترقی کی رپورٹ جاری کردی
Nov 10, 2022 | 19:10:PM