اعظم نذیر تارڑ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے بھی فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے بھی فارغ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ایاز صادق کابینہ ای سی ایل کمیٹی کے کنونئیر مقررکر دیئے گئے، کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ،وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کو بطور رکن شامل کیاگیاہے، وزیر مواصلات اسعد محمود اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہوگئے، اعظم تارڑ کو قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے بھی ہٹایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری کردیا