سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 95 کروڑ70 لاکھ ڈالر کمی 

Nov 10, 2022 | 19:28:PM

(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگئی ۔
مرکزی بینک کی جانب سے کہاگیاہے کہ ملکی مجموعی ذخائر میں 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ،ملکی مجموعی ذخائر 14.67 ارب ڈالر سے گھٹ کر 13.72 ارب ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ 3 نومبر تک بیرونی قرض کی مد میں 95کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے،سٹیٹ بینک کے ذخائر 8.91 ارب ڈالر کم ہوکر 7.95 ارب ڈالر رہ گئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالر کمی سے 5ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم نذیر تارڑ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے بھی فارغ

مزیدخبریں