بلیغ الرحمان گورنر راج کے نفاذ کے خواب دیکھنا بند کریں، راجہ بشارت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیرپارلیمانی امور راجہ بشارت نے گورنر پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بلیغ الرحمان گورنر راج کے نفاذ کے خواب دیکھنا بند کریں ۔
وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کا کہناتھا کہ کارکردگی کے لحاظ سے وفاقی حکومت کو چلتا کرنے کی ضرورت ہے، اسلام آباد ان سے سنبھالا نہیں جا رہا ،پنجاب کو چلانا ان کے بس میں نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ گورنر صاحب! صدر بھی وفاق کی نااہل حکومت کی کارکردگی کانوٹس لے سکتے ہیں ، گورنر پنجاب سن لیں کسی صوبے میں ن لیگ کی حکومت نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم نذیر تارڑ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے بھی فارغ