وزیراعظم کا لانگ مارچ میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 50 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ میں جاں ہونے والے 4 افراد کے خاندانوں کو فی کس 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیاہے۔
وزیر آباد فائرنگ واقعے میں جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کے بچوں کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ لاہور کی خاتون صحافی صدف نعیم کی فیملی کو بھی 50 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا تاہم سمیر نواز اور حسن بلوچ کے خاندانوں کو بھی وزیراعظم کی طرف سے چیک دیے جائیں گے ۔ وزیراعظم ہاؤس نے ضروری قانونی کارروائی کرتے ہوئے چیک فوری طور پر خاندانوں کو دینے کی ہدایت کر دی ہے۔