گوجرانوالہ ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں عمران خان کیخلاف گھڑی چور کے نعرے 

Nov 10, 2022 | 20:43:PM

(24نیوز) گوجرانوالہ ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی ہوتے رہی اور لوگ گھڑی چور کے نعرے لگاتے رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے توفیق بٹ نے اپنی گھڑی اتار کر ہاتھ میں پکڑ کر نعرے لگوائے۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2011 میں میاں نواز شریف لانگ مارچ کر کےآئے تھے تو گوجرانوالہ نے بے مثال استقبال کیااور آج ہم اپنے لیڈر کو واپس بلانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ۔ خرم دستگیر خان نے میاں نواز شریف سے واپس آنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ گھڑی چور بہت فتنہ اور فساد تباہی کر چکا ہے، اب میاں صاحب ملک کو ترقی چاہیے آپ واپس آ جائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف سیلاب زدگان کے پاس سندھ کے آخری گاوں تک گئے اور ان کی مشکلات پوچھیں۔ وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ دو سال پہلے بلوچستان میں جو ہزارہ بھائی ہیں انکے 10 نوجوان شہید کر دئیے گئے اور ہزارہ بھائی 10 لاشیں سڑک پر رکھ کر ٹھنڈ میں بیٹھے تھے وہاںبھی یہ فتنہ خان نہیں گیا تھا مگر مریم نواز وہاں گئی ان کے سر پر جا کر ہاتھ رکھا تھا۔ 
 انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی سیلاب زدگان کا حال پوچھتا اور سر پر ہاتھ رکھتا ہے وہ نواز شریف ہے ، ترقی بھی نواز شریف دیتا ہے اور امن بھی نواز شریف دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی چار سال گزارے ہیں اس فتنہ فساد اور ترقی دشمن حکومت کے پچھےاور آج میڈیکل کالج بھی بند پڑے ہیں اور انھیں نہیں چلایا گیا جبکہ نواز شریف کے دور میں نواز شریف کو لیپ ٹاپ اور دوائی مفت ملتی تھی مگر جب فسادی آتا ہے تو چوری ہوتی ہے اور ملک میں لوٹ مار ہوتی ہے، میں پورے ملک میں گیا ہو اگر ترقی پر کسی کی مہر ہے تو وہ نواز شریف کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 1998 میں جب ہندوستان نے دھماکہ کیا تو نواز شریف نے فتنہ کی طرح یہ نہیں کہا کہ 2 منٹ کی خاموشی کریں 
یہ بہادری نعروں سے نہیں ہوتی،جان ہونی چاہیے، 28 مئی کو نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا دیا اور 2019 میں اک دن وہ بھی آیا جب مودی نے کشمیر پر قبضہ کر لیااور یہ بزدل انسان عمران جو آج بھڑکیں لگا رہا ہے، جب عمران خان کا امتحان ہوا 2019 میں تو اس نے کشمیر بیچ دیا۔ 
خرم دستگیر نے کہا جب میاں نواز شریف نے وزیر اعظم ہاوس چھوڑا تو جانے سے پہلے میاں صاحب نے 65 لاکھ کا چیک دیا ذاتی خرچہ کرنے پر مگر جب یہ قنتنہ نکلا گھڑی لے گیا،اور یہاں تک کہ پانی کی بوتل بھی لے گیا۔ 
ہمارے سامنے اک فسادی ٹولا آ کر کھڑا ہو گیا ہے ،ہم سڑکیں بنانے والے ہیں یہ سڑکیں کھودنے والے ہیں، ہم امن دینے والے ہیں یہ بد امنی پھیلانے والے ہیں ،یہ فسادی فتنہ سوات میں پھر دہشتگرد داخل کر گیا ہے 
ان کا کہنا تھا کہ یہ فسادی تجربہ 4 سال میں بالکل ناکام ہو چکا ہے ، گھر نہیں بنا ،نوکری نہیں دی کچھ بھی نہیں کیا اور ہم اس فسادی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسکا مقابلہ کریں گے، ہم اس کو ووٹ کی طاقت سے چاروں صوبوں میں گرائیں گئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم سی پیک بنانے والے ہیں یہ اسکو برباد کرنے والے ہیں، انشاءاللہ پورے ملک میں بجلی ،کھاد اور گندم سستی کریں گئے ، یہ ٹک ٹاک پر ناچنے والے ملک نہیں بچا سکتے۔

مزیدخبریں