لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کوچیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کوچیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی ایڈووکیٹ محمد آفاق کی درخواست پر سماعت کریں گے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد عمران خان کوچیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے آئینی نکات کی تشریح کیلئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے طلب کررکھا ہے،عدالت نے الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، عمران خان سمیت دیگر فریقین کوبھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلیغ الرحمان گورنر راج کے نفاذ کے خواب دیکھنا بند کریں، راجہ بشارت