(24نیوز) ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں سابو کرکٹرز نے اعتماد اور اچھے گیم پلان کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
سابق کرکٹرسلیم ملک کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم ایک ;230;ری ٹیم ہے اور وہ بہت پر اعتماد طریقے سے کھیلتے ہیں جیسے کہ آج جب انھوں نے انڈیا کو مارجن ہی نہیں دیا اور انتہائی پر اعتماد طریقے سے اپنے پلان کو عملی جامہ پہنایا ۔ انھوں نے کہا کہ ہ میں بھی اسی طرح مکمل اعتماد کے ساتھ کھیلنا پڑے گا تاکہ ہم جیت سے ہمکنار ہو سکیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ آستریلیا کی وکٹ ڈرائی ہے اور ہمارے کھلاڑیون اور مینجمنٹ کو اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اچھا گیم پلان بنانا چاہیے باولرز اور بیٹسمین حالات کے مطابق اپنا موثر کردار ادا کر سکیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر پلان واضح
ہو تو اعتماد آجاتا ہے اور اعتماد کھلاڑی کے کھیل کو جلاء بخشتا ہے ۔
سابق فاسٹ باولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنا ایک بڑا اعزاز ہوتا ہے اور اس وقت کھلاڑی کے جذبات ایسے ہوتے ہیں کہ ساری زندگی کی محنت ایک جگہ مجتمع ہو جاتی ہے اور کھلاڑی پھرتاریخ میں اپنا نام لکھوانے کے لئے کہ جیت میں اس کا بھی ایک کردار رہا ہے کے لئے سر توڑ بازی لگا دیتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بس اسی اعتماد اور جذبے کی ضرورت ہے ہماری ٹیم کو ایک اچھا کھیل پیش کرنے کے لئے کہ وہ تاریخ میں اپنا نا اپنا نام لکھوا سکیں ۔
سابق فاسٹ باولروہاب ریاض کا کہنا تھ کہ ہماری باولنگ اس سیریز میں اچھی رہی ہے ،مزیدبرآن ہمارے کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ بھی ہے کیونکہ بہت سے انگلش کھلاڑی پی ایس ایل میں بھی شامل تھے تاہم ہمارے کھلاڑی ان کی سوچ اور کھیل کو سمجھ سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے باولرز پے ذیادہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن کو محدود اسکور پر روک سکیں ۔