تحریک انصاف کے منحرف ارکان میں پھوٹ پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان پھوٹ پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف ارکان میں اختلافات سامنے آئے ہیں، ناراض ارکان نے قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔ منحرف ارکان کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کو مقرر کردیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے پہلے ملک احمد حسین ڈیہڑ کو اپنا پارلیمانی لیڈر بنایا تھا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف بطورِوزیراعظم عدم اعتماد سے قبل پارٹی کے 25 اراکین نے خود کو علیحدہ کر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم نذیر تارڑ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے بھی فارغ