عوام کے سامنے جوابدہ ہیں،اتحاد نہیں کرینگے،خورشید شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اتحاد نہیں کریگی، ہمارا گھوڑا اکیلا ہے,عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے سب کچھ پلان ہو رہا ہے.
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات پنکچر کئے گئے تو بڑا نقصان ہوگا، لیول پلیئنگ فیلڈ کیسے ہو سکتی ہے جب ایک پارٹی کے لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں،وزیراعظم ہاؤس آج بھی ان کے ہاتھ میں ہے جن کے ہاتھ میں پہلے تھا، سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا، پیپلز پارٹی الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتی، دعا کرتے ہیں اس ملک میں جمہوری طریقے سے وقت پر انتخابات ہو جائیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر میاں صاحب سیدھے 4 دن جیل میں چلے جاتے تو سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا، عدالت سے ضمانت لینے پر نوازشریف کا قد چھوٹا ہوا ہے، پیپلز پارٹی کا وجود پنجاب سے ہوا ہے، ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں،یہ تو عوام کو دیکھنا چاہیے کہ ان کے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔