(دور نایاب) وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں 7 مقامات پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے جنکشنز کی ازسرنوبحالی کی منظوری دے دی گئی۔
ٹیپا حکام کو فوری قانونی تقاضے پورے کر کے تعمیراتی کام شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ کو چیف انجنیئرٹیپا کی جانب سے 10 مقامات کی بحالی کا پلان پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے 10 میں سے 7 مقامات پر ٹریفک بحالی کے پلان کی منظوری دے دی۔ قادر توپباش چوک، کریم بلاک، کھوکھر چوک، گجومتہ، نشتر چوک ، شملہ ہل، جوڑے پل کا پلان منظور کرلیا گیا جبکہ قزلباش چوک، دبئی چوک اور گڑھی شاہو چوک کے بحالی پلان کو منظور نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈیڈ لائن ختم ہوئے 9 دن گزر گئے، غیرقانونی مقیم افراد کی واپسی ممکن نہ ہوسکی
قادرتوپباش چوک گولچکر کو بند کرکے دو اطراف پروٹیکٹڈ یوٹرنز بنائے جائیں گے۔ کھوکھر چوک پر ایڈیشنل سلپ لینز، سائینج ، آئی لینڈ بنا کر ٹریفک جنکشن تیار کیا جائے گا۔
کریم بلاک چوک کو بند کرکے پروٹیکٹڈ یوٹرنز بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ گجومتہ چوک پر بھی یوٹرنز بنا کر آئی لینڈ تخلیق کیا جائے گا۔جوڑے پل جنکشن پر آئی لینڈ تخلیق کرنے اور ایڈیشنل سلپ روڈز بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ٹیپا کو فنڈز کی منظوری اور قانونی کارروائی کر کے بعد ٹینڈر لگانے کے ہدایت بھی دی گئیں۔