کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کوئٹہ سے آنے والا ایک اور شخص انگو وائرس سے انتقال کرگیا.
ایم ایس انفیکشس ڈزیزز ہسپتال عبدالوحید راجپوت کے مطابق 35 سالہ شخص کا تعلق کوٸٹہ سے تھا۔ مریض کی تشویشناک حالت میں یہاں لایا گیا تھا۔
مریض کوٸٹہ کے ہسپتال میں ملازم تھا۔
مزید پڑھیں: ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے جنکشنز کی ازسرنوبحالی کی منظوری
دوسری جانب کوئٹہ میں کانگو وائرس کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ کانگو سے متاثرہ مریض سے ہاتھ نہ ملائیں، مریض کی دیکھ بھال کرتے وقت دستانے پہنیں، مریض کی عیادت کے بعد ہاتھ اچھی طرح دھوئیں، لمبی آستینوں والی قمیض پہنیں، جانور منڈی میں بچوں کو تفریح کرانے کی غرض سے بھی نہ لے جایا جائے۔