(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کی توقع ہے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھندکا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھندکا امکان ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ مری، گلیات میں سرد رہے گا، صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور،شیخوپورہ، نارووال، حافظ آباد، چکوال،سرگودھا،خوشاب، اوکاڑہ، سا ہیوال، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہے گا،صبح کے اوقات میں جیکب آباد،سکھر اور گھوٹگی میں دھندکا امکان ہے، تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور خشک رہے۔
یہ بھی پڑھیں:گھی اور کوکنگ آئل مزید سستا