(روزینہ علی)وزیر کھیل روشن رناسنگھے کا پورے بورڈ کو برخاست کرنا سری لنکا کو مہنگا پڑ گیا،آئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت معطل کردی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ کو برخاست کر دیا گیا تھا،برخاستگی کے فیصلے کے خلاف سری لنکا کرکٹ بورڈ نے عدالت سے رجوع کیا تھا، 1996 عالمی کپ فاتح کپتان ارجنا راناٹنگا کو نئے عارضی بورڈ کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔
آئی سی سی نے کہاہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ نے فوری طور پر سری لنکا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سری لنکا کو حکومتی مداخلت کی بنا پر معطل کیا گیا ہے،بورڈ اجلاس میں اتفاق ہوا کہ سری لنکا کرکٹ کے معاملات آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے،سری لنکا کی معطلی اور اس کے خاتمے کی شرائط و ضوابط جلد طے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل میں جانے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کوکتنے رنز کے مارجن سے شکست دیناہوگی؟