(24 نیوز)وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کر دی گئیں،حکومت کے مقامی اور بیرونی قرض میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 12 سال بعد حکومت کے مجموعی قرضے میں 1675 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،حکومت کے مجموعی قرض اگست 23 کے 63ہزار 966 ارب روپے تھے ،جو ستمبر 23 میں 2.6 فیصد کمی کے بعد 62 ہزار 291 ارب روپے پر آگئے ۔
مرکزی بینک کے مطابق حکومت کے مقامی قرض میںاگست 23 کے مقابلے ستمبر 23 میں 94 ارب روپے کم ہوئی ،حکومت کے مقامی قرض 94 ارب روپے کم ہوکر ستمبر 23 میں 39 ہزار 698 ارب روپے پر آگئے ۔
سٹیٹ بینک کاکہنا ہے کہ حکومت کے بیرونی قرض میں اگست کے مقابلے ستمبر میں 1581 ارب روپے کی کمی ہوئی ،حکومت کے بیرونی قرض اگست کے 24175 ارب روپے سے کم ہوکر ستمبر میں 22 ہزار 594 ارب روپے پر آگئے ،ماہرین کاکہناہے کہ روپے کی قدر میں بہتری ہونے کی وجہ سے بیرونی قرض میں نمایاں کمی ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل کھیلنے کا مشن،محمد عامر نے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا