’ دہشتگردی میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے‘

بلوچستان میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ چینی یہاں سے کسی طرح نکل جائیں،وزیر دفاع خواجہ آصف

Nov 10, 2024 | 09:37:AM
’ دہشتگردی میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے‘
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گردی میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کو بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں، صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے جس میں بھارت کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ چینی یہاں سے کسی طرح نکل جائیں، فوجیوں کو بھی دونوں صوبوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے، دونوں صورتوں میں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔

ضرورپڑھیں:دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آرمی چیف

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی سزمین سے ان کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے، ہمیں اس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے،بلوچستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور انہیں وہاں کےمقامی افراد کی مدد حاصل ہوتی ہے۔

 پی ٹی آئی کے صوابی جلسے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سمجھوتہ کیا ہوا ہے،عمران خان نے علی امین گنڈپورا سے امید لگائی ہوئی ہے کہ وہ انہیں کسی طریقے سے سیاست اور اقتدار میں واپس لائیں یا کم از کم ملک سے باہر بھجوائیں،دونوں فریق فکس میچ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، علی امین گنڈا پور دو دفعہ حملہ آور ہوئے اور اس کے بعد غائب ہوگئے۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے کمپرومائزڈ ہونے کے حوالے سے عمران خان کو علم ہے اور یہ سب ان کی مرضی سے ہورہا ہے،پی ٹی آئی میں کچھ لوگ 50 فیصد اور کچھ 25 فیصد کمپرومائزڈ ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ خواجہ محمد آصف نے کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کردیا ،افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپورٹس ایکٹیویز صحت مند معاشرے کی عکاس ہیں،ہمارے پاس پسرور روڈ پر سپورٹس کمپلیکس موجود ھے لیکن انتظامیہ اسکی مناسب دیکھ بھال نہیں کر رہی،کشمیر پارک کے حوالے سے سپہ سالار سے ریکوسٹ کی کہ وہ ارمی کی زمین ھے سولین کے لیئے فراہم کی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپہ سالار نے بغیر حکومت سے زمین کی قیمت لیئے بہترین پارک تیار کروا دیا،سی ایم ایچ کو جانے والا راستہ بھی سول سائیڈ سے کھول کر عوام کو سہولیات فراہم کی گئی،آرمی کی زمین پر ہی سپورٹس کمپلیکس بنا کر سولین کے لیئے بھی کھولا گیا ہے،مزید بھی ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔