پنجاب میں دھند اور سموگ کا راج ،موٹر ویز بند،شہریوں کا سانس لینا محال ہوگیا

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا بدستور پہلا نمبر ، فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارتی شہر دہلی کا دوسرا نمبر ہے،رپورٹ

Nov 10, 2024 | 10:08:AM
 پنجاب میں دھند اور سموگ کا راج ،موٹر ویز بند،شہریوں کا سانس لینا محال ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افشاں رضوان)پنجاب میں سموگ کی صورتحال انتہائی خراب ہونے لگی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے، سموگ اور دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، چھٹے روز بھی لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی، صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلا نمبر پر ہے جبکہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارتی شہر دہلی کا دوسرا نمبر ہے۔

بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، صوبائی دارالحکومت میں اسموگ کی اوسط شرح خطرناک حد بھی پار کرگئی، شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 688 تک جاپہنچی۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح688ریکارڈکی گئی،لاہور کے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے فیز 8 کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1391، گلبرک ٹو کے علاقے کا 918، ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 856،سیدمراتب علی روڈپ826ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم ،غازی روڈانٹرچینج میں آلودگی کی شرح692ریکارڈ، یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح635ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملتان کا اے کیو آئی 527 ریکارڈ کیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 226 اور راولپنڈی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 248 کو چھو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : معروف پروڈیوسر انتقال کرگئے

سموگ کی وجہ سے سانس، گلے اور آنکھ کے امراض میں اضافہ ہوگیا، فضا میں زہریلے ذرات کے باعث شہریوں کو سانس لینے سمیت کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل ہلکی بارش کی نوید سنا دی، بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،  شہر کا مطلح جزوی طور پر ابر آلود ہے  جبکہ  2 فیصد بارش کے امکانات ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد تک جا پہنچا ہے، ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

پنجاب میں دھند اور اسموگ کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن ، لاہور سیالکوٹ موٹروے اور موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کیا گیا ہے،موٹروے ایم ٹو کو گزشتہ شب 10 بج کر 30 منٹ پر بند کیا گیا۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک،موٹروے ایم 11 کو مکمل طور ر پرٹریفک کے لئے بند کردیاگیا جبکہ  بابو صابو کی مقام پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

موٹر وے پولیس نے کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،مزیدمعلومات کیلئےہیلپ لائن130پررابطہ کریں۔