کوئٹہ دھماکہ:مختلف پہلوئوں سے تحقیقات،نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج
خود کش بمبار کے جسم سے نمونے لےکر ڈی این اے ٹیسٹ کےلیے بھیج دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسٰی ترین)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونےوالے بم دھماکے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات ہورہی ہیں اوردھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں نے گزشتہ روز جائے وقوعہ سے مواد حاصل کیئے تھے ،خود کُش بمبار کے جسم سے نمونے بھی حاصل کرکے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او ریلویز پولیس اسٹیشن کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے,مقدمہ قتل،اقدام قتل ، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوسو ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پرگزشتہ روزعلی الصبح ہونے والے خود کش حملے میں 26فراد شہید جبکہ 62زخمی ہو ئے تھے ۔