معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کےلیے کِنگ چارلس پِن ایوارڈ 

کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے ٹورنٹو میں منعقدہ تقریب میں اعزازی پِن اور سرکاری سرٹیفکیٹ پیش کیا

Nov 10, 2024 | 12:56:PM
معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کےلیے کِنگ چارلس پِن ایوارڈ 
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کو حکومتِ کینیڈا کی جانب سے کنگ چارلس پِن ایوارڈ سے نوازدیاگیا ۔ 

پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے ٹورنٹو میں منعقدہونےوالی ایک تقریب میں قاسم علی شاہ کو اعزازی پِن اور سرکاری سرٹیفکیٹ پیش کیا،اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ بھی موجود تھے۔ 

کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی اور قونصل جنرل خلیل باجوہ نے قاسم علی شاہ کو کینیڈین اعزازحاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی خیر کا کام ہے۔ 

تقریب میں احمر فاروقی، فرحان ابصار، بدر منیر چوہدری اور ارسلان سید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

واضح رہے کہ قاسم علی شاہ مختلف تقریبات میں شرکت کے لیے آج کل کینیڈا کے دورے پر ہیں۔