(24نیوز) امریکا نے یوکرین کو 500 سے زائد انٹر سیپٹر میزائل فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ اپریل تک اپنی بقیہ امداد یوکرین کو پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کئی ماہ سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا مطالبہ کر رہا تھا، امریکا نے یوکرین کو 500 سے زائد انٹر سیپٹر میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی انتظامیہ اپریل تک اپنی بقیہ امداد یوکرین کو پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔