وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیرِاعلیٰ ہاوس میں وزیراعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات ہوئی، بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلیےاقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے شہداکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا، میرسرفراز بگٹی سے ملاقات کی اور بلوچستان کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، جنگ میں صرف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے، بلوچستان میں امن کیلیےہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
وزیراعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ امن و امان یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں، مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں، ان عناصر سے نمٹنے کے لئے اقدامات جاری ہیں بہت جلد نتائج سامنے آئیں گے۔