عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

Nov 10, 2024 | 15:11:PM

(24نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، شمولیتی تقریب میں رہنما ن لیگ اور وفاقی وزیر امیر مقام نے زاہد خان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

زاہد خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا ہوں، امیر مقام کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، کے پی حکومت پی آئی اے خریدنے کی بات کرتی ہے لیکن اساتذہ کے حقوق سے انکاری ہے، رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا پی ٹی آئی دوغلی اور منافقت کی سیاست کررہی ہے۔

مزیدخبریں