سندھ : کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے کا انکشاف، زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

Nov 10, 2024 | 15:11:PM

 (ویب ڈیسک) سندھ میں کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں، صوبے بھر میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سول ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے ادویات کی قلت ہو گئی ہے، ادویات کی کمی کے باعث کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔

سول ہسپتال کراچی کے کینسر وارڈ میں مختلف مراحل کے 60 سے 70 مریض داخل ہیں، جن میں سٹیج 3 اور 4 کے مریض شامل ہیں، جب کہ کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 6 ہزار ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال سے مریضوں کو کینسر کی دوائیں نہیں مل رہی ہیں، گزشتہ سال سول ہسپتال کی انتظامیہ نے مہنگی ہونے کے باعث ادویات خریدی ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دورانِ حمل وٹامن ڈی کا استعمال ، بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، ماہرین کا انکشاف

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہسپتال میں اسٹیج 3 اور 4 کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ایم ایس سول ہسپتال کراچی کا کہنا ہے کہ ادویات کی قلت کے حوالے سے محکمہ صحت کو لکھا ہے، ابھی تک ٹینڈر نہیں ہوا، ٹینڈر ہوگا تو مریضوں کو ادویات مل جائیں گی۔

مزیدخبریں