ماضی میں قطری شہزادے سے میری شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں،لائبہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ ماضی میں میری قطری شہزادے سے شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں۔
اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں فیشن برینڈ کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں مختلف موضوعات پر گفتگوکی،اپنی شخصیت سے متعلق بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے بتایا کہ جن لوگوں نے خوشبو لگا رکھی ہو میں ان سے جلد دوستانہ ہو جاتی ہوں، اگر کسی نے خوشبو نہیں بھی لگا رکھی ہوتی تو میں سب سے پہلے اس کے پاؤں کو دیکھتی ہیں، اس کے بعد ہی اس کی شخصیت اور اس سے دوستی کے بارے میں سوچتی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں بہت ضدی ہوں، اگر مجھے کوئی چیز پسند آجائے تو اس کے متعلق میرا یہی خیال ہوتا ہے کہ وہ بس میری ہی ہے، اگر مجھے کوئی شخص پسند آجائے تو میں اسے بس اپنا ہی سمجھتی ہوں۔
لائبہ خان نے بتایا کہ مختلف پلیٹ فارمز پر خبریں پھیلائی گئیں کہ میں نے 50 سالہ قطری شہزادے سے شادی کرلی کیونکہ اس شخص کے پاس پیسے بہت تھے، مذکورہ خبر میرے والد نے بھی یوٹیوب پر دیکھی تو پریشان ہو گئے، انہوں نے مجھ سے سوال کیاتو میں نے انہیں بتایا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا یہ سب جھوٹ ہے۔