پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کے ہوم گراؤنڈ پر تاریخ رقم کردی، نئے نئے ریکارڈ قائم

تحریر: سبیل نوخیز

Nov 10, 2024 | 19:59:PM
پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کے ہوم گراؤنڈ پر تاریخ رقم کردی، نئے نئے ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلوی سر زمین پر نئی تاریخ رقم , کینگروز کی پاکستانی شاہینوں کے آگے ایک نہ چلی, پاکستانی ٹیم ایک کے بعد ایک نیا ریکارڈ بناتی گئی۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ دن قبل جب آسٹریلیاکی  سر زمین پر اتری تو کئی کرکٹ پنڈٹ کا یہ خیال تھا کہ اس ٹیم کو کینگروز کے ہاتھوں بد ترین شکست ہوگی مگر پاکستانی فاسٹ بالرز نے سب تبصرے اور پیشگوئیاں غلط ثابت کردیں ۔ پہلے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دو چار ہونے والی پاکستان ٹیم نے اگلے دونوں ون ڈے میں آسٹریلیا کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔  

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں ہرا کر تاریخ بدل دی۔ آسٹریلیا کو گزشتہ 5 سالوں میں کوئی بھی ٹیم ہوم سیریز ہرانے میں ناکام رہی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:فیلڈنگ کے دوران بابراعظم کے عمل نے سب کے دل جیت لئے

جہاں آسٹریلوی بلے باز پاکستانی فاسٹ بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے وہی پاکستانی اوپنرز صائم  ایوب اور عبداللہ شفیق نے مخالف بالرز کی بھی ایک نہ چلنے دی۔ 

حارث رؤف نے تینوں میچز میں جارحانہ بلے باز گلین میکسویل کو اپنا شکار بنایا ۔  میکسویل تین میچز میں دو بار بغیرسکور کئے ہی پویلین کو چلتے بنے۔ 

پاکستان نے آسٹریلوی کرکٹ کی بھی تاریخ بدل دی, آسٹریلیا کی جانب سے پہلی بار پوری سیریز میں کوئی بلے باز نصف سنچری سکور نہیں کر پایا۔ 

شائقین کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی جارحانہ کپتانی کی بدولت پاکستان یہ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ شائقین پر امید ہیں  پاکستان ٹی ٹونٹی سیریز بھی اپنے نام کرے گا۔ 

پاکستان 14 نومبر کو گابا کرکٹ سٹیڈیم میں میزبان ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کیخلاف 10وکٹیں لینے کےباوجود حارث رؤف اہم اعزاز سے محروم

دیگر کیٹیگریز: بلاگ
ٹیگز: