کالعدم تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی کی نظر بندی ختم۔۔

Oct 10, 2021 | 00:07:AM

(24نیوز)کالعدم تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی کی نظری بندی ختم کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور محمد عمر شیر چٹھہ نے کالعدم تحریک لبیک   کے امیر سعد رضوی کی نظر بندی ختم کردی۔واضح رہے کہ کئی ماہ سے نظربند تھے ۔گزشتہ روز  فیڈرل ریویو بورڈ سے پنجاب حکومت نے نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی تھی ۔ جس پر وفاقی ریویو بورڈ نے درخواست نمٹا دی۔ بورڈ نے حکومت کو ہدایت کی کہ اگر سعد رضوی کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے. بورڈ نے قرار دیا کہ جب لاہور ہائیکورٹ نے سعد رضوی کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے تو توسیع کیلئے کس جواز کے تحت درخواست دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں کو بیدردی سے کچلنے والا بھارتی وزیر کا بیٹا گرفتار

مزیدخبریں