نیشنل ٹی20 کپ۔۔ ناردرن نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیشنل ٹی 20 کپ میں ناردرن نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، علی عمران میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
تفصیلا ت کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 185رنز بنائے۔عبداللّٰہ شفیق نے 73 اور کپتان امام الحق نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عمید آصف 17 اور سہیل اختر 16 رنز کے علاوہ کوئی دُہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔ناردرن کے زمان خان نے 3 جبکہ سہیل تنویر، عامر جمال، نعمان علی اور محمد موسیٰ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔ میچ میں ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 185رنز بنائے۔عبداللّٰہ شفیق نے 73 اور کپتان امام الحق نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عمید آصف 17 اور سہیل اختر 16 رنز کے علاوہ کوئی بھی ڈبل فگر عبور نہ کرسکا۔ناردرن کے زمان خان نے 3 جبکہ سہیل تنویر، عامر جمال، نعمان علی اور محمد موسیٰ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔بلوچستان کا 186 رنز کا ہدف ناردرن کی ٹیم نے 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ناردرن کی طرف سے علی عمران نے 64، ذیشان ملک نے 53 اور ناصر نواز نے 30 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں جبکہ روحیل نذیر اور سہیل تنویر 10،10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔بلوچستان کا 186 رنز کا ہدف ناردرن کی ٹیم نے 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور اور رتھک روشن کو رام اور راون کے کردار کے لیے 75 کروڑ کی آفر۔۔سیتاکون بنے گی؟