سینکڑوں طالبان جنگجوﺅں کو سزائے موت دلوانے والی افغان خاتون افسر فرار ہونے میں کامیاب، اب کس ملک میں ہیں؟جانیے

Oct 10, 2021 | 00:46:AM
گل فروز ابتکار،افغانستان ،سے،فرار
کیپشن: گل فروز ابتکار،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) 32سالہ خاتون کا نام گل فروز ابتکار ہے جو کابل میں شعبہ کریمنل انویسٹی گیشن کی نائب سربراہ تھیں۔ جس نے کئی طالبان کو سزائے موت دلوانے میں اپنا کردار ادا کیا، ملک سے فرار ہو کر البانیہ پہنچ گئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اگست میں طالبان کے افغانستان پر قابض ہونے کے بعد سے وہ روپوشی کی زندگی گزار رہی تھیں اور ڈرامائی انداز میں چھپتے چھپاتے وہ کسی طرح بارڈر پار کرکے تاجکستان میں داخل ہوئیں اور وہاں سے البانیہ پہنچ کر اب وہاں پناہ گزین ہیں۔رپورٹ کے مطابق طالبان افغانستان پر قبضے کے بعد سے گل فروز اور دیگر ان لوگوں کی تلاش میں تھے جنہوں نے امریکی قبضے کے دنوں میں طالبان کو سزائے دلوانے میں کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ انصاری پی آئی اے میں غیر معیاری کھانااور پھٹاکمبل دینے پر پھٹ پڑیں, ویڈیو شیئر کردی