(24نیوز)آزاد کشمیر کے 2 حلقوں ایل اے 12 کوٹلی اور ایل اے 3 میر پور پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایل اے12، کوٹلی 5 چڑھوئی میں 198 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین اور 36 حساس قرار دیئے گئے ہیں،حلقے کی حساس صورتِحال کے باعث یہاں پاک فوج کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہوں گے، حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 428 ہے، یہ حلقہ دولیا جٹاں، کالا ڈب، چڑھوئی شہر، دھمال اور لائن آف کنٹرول تک پھیلا ہوا ہے۔
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری محمد یاسین 2 حلقوں ایل اے 10 اور 12 سے کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے 1 نشست ایل اے 12 چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،ایل اے 12 کوٹلی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 14 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
حالیہ عام انتخابات میں یہاں 2 افراد کے قتل کا افسوس ناک واقعہ بھی ہو چکا ہے جس کے الزام میں پی پی پی کے امیدوار جیل سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 3 میر پور میں 148 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رسول پاک ﷺ کی سواری۔۔ نظر ہٹتی نہیں۔۔صدیوں پرانی پہلی خیالی تصویر انٹرنیشل میلہ میں توجہ کا مرکز