عبدالقدیر خان کی نمازجنازہ کہاں ہو گی ؟ فیصلہ کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک )محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے ہیں ، ان کی نماز جنازہ آج اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی بعد ازاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کردیا گیا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کورونا سے صحت مند ہونے کے بعد گھر منتقل ہو گئے تھے،آج طبیعت خراب ہونے پر انہیں صبح آر ایل ہسپتال لایا گیا، لیکن ان کی حالت سنبھل نہ پائی اور صبح سات بجے انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ ۔۔7سالہ مسلمان بچی پر ٹیچر کا حملہ۔۔۔زبردستی اسکارف اتار دیا