ڈاکٹر عبدالقدیر کا انتقال پاکستان کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے،یوسف رضا گیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وزیراعظم و اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پاکستان کے ایٹمی سائنسدان اور ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر شدید دکھ و افسوس کا اظہار
تفصیلات کے مطابق سابق و زیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر محسنِ پاکستان ہیں، ایٹمی پروگرام دیکر جو انہوں نے قوم پر احسان کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم کا اس دنیا سے رخصت ہوجانا بحثیتِ قوم بلاشبہ پاکستان کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء کرے، آمین۔
یہ بھی پڑھیں: محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر کے حالات زندگی پر ایک نظر