ڈینگی کنٹڑول سے باہر، ہسپتالوں میں بیڈز کم پڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی بے قابو ہوگیا ، شہر کے 10 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے لئے مختص کئے گئے بیڈز 98 فیصد تک بھر گئے، جناح ہسپتال،سروسز ہسپتال ،میو ہسپتال،سر گنگارام ہسپتال اور نواز شریف ہسپتال میں بیڈز نایاب ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور شہر کے چلڈرن ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 23 بیڈز مختص کئے گئے اور 23 پر ہی مریض زیر علاج ہیں ,جناح ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 118 بیڈز مختص کئے گے اور تمام پر ہی مریض زیر علاج ہیں,میو ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لے 81 بیڈز مختص کیے اور 81 پر ہی مریض زیر علاج ہیں,سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 59 بیڈز مختص کیے اورسب پر ہی مریض زیر علاج ہیں,سر گنگا رام ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 81 بیڈز مختص کئے اور 81 پر ہی مریض زیر علاج ہیں,جنرل ہسپتال لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے43 بیڈز مختص ہیں اور 39 پر ہی مریض زیر علاج ہیں،ڈی ایچ کیو میاں منشی ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 12 بیڈز مختص کیے اور 11 پر مریض زیر علاج ہیں,شاہدرہ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 14 بیڈز مختص کیے اور 8 پر مریض زیر علاج ہیں,نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 7 بیڈز مختص کیے اور 7 پر ہی مریض زیر علاج ہیں اور سید میٹھا ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 7 بیڈز مختص کیے اور 6 پر مریضوں کا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رسول پاک ﷺ کی سواری۔۔ نظر ہٹتی نہیں۔۔صدیوں پرانی پہلی خیالی تصویر انٹرنیشل میلہ میں توجہ کا مرکز