(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو انٹرنیشنل ٹیمیں خود پاکستان آئیں گی،سب نے مل کر پاکستان کرکٹ کو مضبوط بنانا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اچھی کرکٹ کھیلنے کی تلقین کی،اس موقع پر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی محنت کریں، کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی، میرٹ پر سلیکشن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کوچز اور پچز کے معیار کو بہتر کریں گے،جیت تب ہی ہو گی جب تمام کھلاڑی اچھے انداز میں خود کو مقابلے کےلئے تیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کیلئے انتہائی اہم خبر۔۔بڑی پابندی لگ گئی