(24نیوز)محسن پاکستان اور پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جسد خاکی نماز جنازہ کے لیے فیصل مسجد اسلام آباد پہنچا دیا گیا،شہریوں کی جانب سے کلمہ شہادت اور نعرہ تکبیر کی صدائیں فضا میں گونج اٹھیں۔
قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے عوام کی بڑی تعداد خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جنازہ گاہ پہنچی،نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی،محسن پاکستان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ایک انکلوژر عوام کے لیے بنایا گیا تھا جبکہ دوسرا انکلوژر وی آئی پیز کے لیے قائم کیا گیا تھا،محسن پاکستان کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا،ان کی تدفین اسلام آباد کے مرکزی ایچ 8 قبرستان میں کی جائے گی۔
ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے،نماز جنازہ سے قبل محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی جب کہ نماز جنازہ کے موقع پر بارش بھی ہوتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن پاکستان کی تدفین کا معاملہ۔۔۔فیصل مسجد کی سکیورٹی ہائی الرٹ