آریان خان نےروتے ہوئے کونسی خطرناک منشیات پینے کا اعتراف کر لیا۔۔سنسنی خیز انکشاف

Oct 10, 2021 | 17:34:PM
آریان خان،کا ،اعتراف جرم،چرس ،پینے کا اعتراف
کیپشن: آرین خان،شاہ رخ خان،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) شاہ رخ خان کےبیٹے آریان خان کاممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں  نشہ آور اشیا لے جانے اور پینے کا اعتراف۔
یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور اور رتھک روشن کو رام اور راون کے کردار کے لیے 75 کروڑ کی آفر۔۔سیتاکون بنے گی؟

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا  کا کہنا ہے کہ کروز شپ پر تلاشی کے دوران تفتیشی افسر نے آریان خان اور ارباز مرچنٹ سے سوال کیا کہ کیا ان کے پاس کوئی نشہ آور چیز ہے؟ سوال کے جواب میں ارباز مرچنٹ نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس چرس ہے جو انہوں نے جوتوں میں چھپائی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے بعد ازاں ارباز مرچنٹ کی جانب سے زپ لاک بیگ نکالا گیا جس میں سیاہ رنگ کا ایک مادہ موجود تھا، ڈی ڈی کٹ سے تجربے کے بعد برآمد اشیا کے چرس ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ارباز مرچنٹ سے 6گرام چرس برآمد ہوئی، دوران تفتیش ارباز مرچنٹ نے این سی بی کو بتایا کہ وہ آریان خان کے ساتھ منشیات کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کروز شپ پر آریان کی دوست منشیات کیسے لیکر گئی؟ ۔۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ویڈیو جا ری کر دی

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے بھی روپڑے تھے اور اعتراف کیا تھا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔ آریان خان نے  تفتیش کے دوران چرس پینے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کروز شپ پارٹی پر بھی ارباز مرچنٹ سے برآمد کی گئی منشیات استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کی اپنے بیٹے آریان خان سےگلے ملنے کی ویڈیو ۔۔ حقا ئق سامنے آگئے

یاد رہے کہ این سی بی نے گزشتہ ہفتے  ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے آریان خان7 اکتوبر تک جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے آریان اور دیگر 7 ملزموں کو 14 روز کیلئے عدالتی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا تھا۔