دل جلے عاشق کی محبوبہ کی بارات کے دن گھر گھس کر فائرنگ،لڑکی کی ماں جاں بحق ،مبینہ قاتل کی خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی )نوجوان نے محبوبہ کی بارات کے دن گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی کی ماں جاں بحق اور مبینہ طور پر نوجوان نے خودکشی بھی کرلی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عارف والہ کے علاقے قبولہ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کا واقعہ سامنے آیا ۔جس میں نوجوان نے محبوبہ کی بارات کے دن اس کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے لڑکی کی ماں موقع پر ہی دم توڑ گئی اور بعدازاں ملزم کی لاش بھی برآمد ہوگئی۔ایس ایچ او تھانہ رانا عمران نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ تھانہ قبولہ کی حدود جھگیاں موضع چوغطہ میں پیش آیا، جہاں ناصر نامی نوجوان اپنے محلہ کی ایک لڑکی ثمرین سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم لڑکی کے والدین نے اس کی شادی دوسری جگہ طے کر دی۔ لڑکی کی بارات آنی تھی کہ ناصر نے لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے لڑکی کی والدہ حفیظاں بی بی جاں بحق ہو گئی۔ایس ایچ او کے مطابق فائرنگ کے بعد ناصر نامی نوجوان فرار ہو گیاتاہم کچھ دیر بعد نوجوان کی لاش اس کے کوارٹر سے ملی، جہاں وہ ملازمت کرتا تھا، نوجوان نے ممکنہ طور پر گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔اس معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سینکڑوں طالبان جنگجوﺅں کو سزائے موت دلوانے والی افغان خاتون افسر فرار ہونے میں کامیاب، اب کس ملک میں ہیں؟جانیے